مہر خبررساں ایجنسی پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لےگی ۔ اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستانی فوج اور عوام کے عزم و حوصلوں کو خودکش اور دہشت گردانہ حملوں کے ذریعہ پست کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں کورکمانڈر کراچی، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او اور ڈی جی رینجرز سندھ نے شرکت کی، اجلاس کے دوران آرمی چیف کو کراچی میں جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کی کامیابی کو سراہا اور سیکیورٹی فورسز کے لیے غیر متزلزل حمایت پر کراچی کے عوام کی بھی تعریف کی۔ باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان میں وہابی مدارس میں بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے اور انھیں پاکستانی فوج اور پاکستانی عوام کے قتل کے لئے خودکش حملوں کے لئے امادہ کیا جاتا ہے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لےگی ۔
News ID 1863279
آپ کا تبصرہ